مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی نیوز ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سوئیڈن میں "سیفو" ریسرچ سنٹر کی جانب سے کئے گئے سروے کے مطابق اس ملک کے 51 فیصد عوام قرآن مجید اور دیگر مقدس کتابوں کی بے حرمتی پر پابندی عائد کرنا چاہتے ہیں۔
سروے کے مطابق، سوئیڈن میں آزادی اظہار رائے کے بہانے ایسے مجرمانہ اقدام کی حمایت کرنے والوں کی تعداد انٹرویو لینے والوں میں ایک تہائی سے بھی کم ہے۔
"سیفو" ریسرچ سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ یہ سروے 14-16 مارچ کو 1,370 افراد کے انٹرویوز کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ